ملکی تاریخ میں کل پہلی مرتبہ شاہراہ دستورقربانی کے جانوروں کے خون سے رنگین ہو گی، ریڈ زون میں عید الا الضحی منائی جائیگی ،کل ڈاکٹر طاہر القادری کی امامت میں شاہراہ دستور پر عید الاالضحٰی کی نماز کی ادئیگی کی جائے گی ، دھرنے میں شریک بہت سے افراد کو شاہراہ دستور پر عید کی نماز ادا کرنے کا یہ موقع ان کی زندگی میں پہلی اور شائدآخری مرتبہ نصیب ہو گا،پاکستان عوامی تحری ک کل صحافیوں کے اعزاز میں بھی صیافت بھی دے گی ،جس میں خاص قسم کے پکوان پیش کئے جائیں گے،کل شاہراہ دستور مختلف پکوانوں کی خوشبوؤں سے مہک اٹھے گی

اتوار 5 اکتوبر 2014 23:52

ملکی تاریخ میں کل پہلی مرتبہ شاہراہ دستورقربانی کے جانوروں کے خون سے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اکتوبر۔2014ء) پاکستان کی تاریخ میں کل پہلی مرتبہ ریڈ زون میں شاہراہ دستور پر عید الا الضحی منائی جا رہی ہے، عید کی نماز پڑھائی جا ئے گی اور انسانی خون کی بجائے پہلی مرتبہ شاہراہ دستور قربانی کے جانوروں کے خون سے رنگین ہو گی۔تفصیلات کے مطابق کل پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری کی امامت میں عید الاالضحی کی نماز شاہرائے دستور پر ادا کی جائے گی ، ملکی تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ریڈ زون میں شاہراہ دستور پر عید منائی جا رہی ہے یہ پہلا موقع ہو گا کہ شاہرائے دستور پر عید کی باجماعت نماز کی ادائیگی بھی کی جائے گی جبکہ اس مرتبہ پہلی بار شاہرائے دستور انسانی خون کی بجائے قربانی کے جانوروں کے خون سے رنگین ہو گی ۔

دھرنوں میں شریک بہت سے ایسی افراد جنہوں نے اپنی زندگیوں میں پہلی مرتبہ(اور شائد آخری مرتبہ )انتہائی سیکیورٹی انتظامات سے لیس ریڈ زون میں آنے اور سرکاری عمارات و وزارتیں قریب سے دیکھنے کا شرف حاصل کیا ہے وہ کل ایک دوسرے سے ریڈ زون میں عید ملیں گے بلکہ بہت سی خواتین بھی اس عید کی خوشیاں شاہراہ دستور پر ہی منائیں گی،عید الا الضحی کے تینوں دن شاہراہ دستور پر قربانی کے بعد گوشت سے پکوان تیار کئے جائیں گے جبکہ افراد شاہراہ دستور پر بابی کیو کی محافل بھی منعقد کریں گے ۔

(جاری ہے)

پاکستان عوامی تحریک کل صحافیوں کے اعزاز میں بھی صیافت بھی دے گی ،جس میں خاص قسم کے پکوان پیش کئے جائیں گے۔