کراچی میں عید پر دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام

اتوار 5 اکتوبر 2014 21:52

کراچی میں عید پر دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اکتوبر۔2014ء) کراچی میں عید پر دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔ رینجرز نے گلشن اقبال میں ایک فائیو سٹار کمپلیکس پر چھاپہ مارا اور تلاشی کے دوران تین افراد کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

رینجرز نے گلشن اقبال میں ڈسکو بیکری کی قریبی گلیوں میں سرچ آپریشن کیا۔ گھر گھر تلاشی کے دوران ایک مکان سے بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا جس میں 20 بوریاں بارودی مواد، 10 کلاشنکوف، 16 راکٹ لانچرز اور ایک خود کش جیکٹ ملی۔ بم ڈسپوزل سکواڈ نے راکٹ لانچرز اور خود کش جیکٹ کو ناکارہ بنا دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :