جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے شوال میں ہونے والے امریکی ڈرون حملے میں 5 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات

اتوار 5 اکتوبر 2014 21:03

جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے شوال میں ہونے والے امریکی ڈرون حملے میں ..

جنوبی وزیرستان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اکتوبر۔2014ء) جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے شوال میں امریکی جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی جاسوس طیارے نے ایک مکان پر دو میزائل داغے جس سے یہ ہلاکتیں ہوئیں۔ جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں ڈرون طیاروں کی پروازیں جاری ہیں جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ واضع رہے کہ رواں سال کے دوران وزیرستان میں امریکی ڈرون طیاروں سے یہ چھٹا حملہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :