قومی احتسا ب بیورو کا کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال میں خیبر پختونخوا کے چار اہم سیاسی شخصیات کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ، نام ای سی ایل فہرستوں میں شامل

اتوار 5 اکتوبر 2014 19:22

قومی احتسا ب بیورو کا کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال میں خیبر ..

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اکتوبر۔2014ء) قومی احتسا ب بیورو نے کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال میں خیبر پختونخوا کے چار اہم سیاسی شخصیات کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اور ا ن کے نام ای سی ایل فہرستوں میں شامل کیا جا رہاہے ۔

(جاری ہے)

اہم سیاسی شخصیت کی اہلیہ کے حوالے سے مختلف بنکوں میں اکاونٹس اور منی لانڈرنگ کے حوالے سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے اور خیبرپختونخوا کے تمام بنکوں سے اس ضمن میں تفصیلات طلب کر لی گئی ہے نیب نے حال ہی میں خیبر پختونخوا کے ایک سیاسی شخصیت ، ان کی اہلیہ ، سابق سیکرٹری ہاؤسنگ اور صوبائی کابینہ میں شامل بعض وزراء کے خلاف کرپشن کے بارے میں تحقیقات شروع کر دی ہے ۔

تحقیقات کے پیش نظر ان کے نام ای سی ایل فہرستوں میں شامل کیا جا رہاہے مردان سے تعلق رکھنے والے اہم سیاسی شخصیت کے بیٹے اور ان کے قریبی رشتہ دار کو پہلے سے ہی نیب نے اسلحہ سکینڈل میں گرفتا ر کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :