Live Updates

عمران خان نے بل نہ دیا تو بنی گالہ کی بجلی کاٹ دیں گے: عابد شیر علی

اتوار 5 اکتوبر 2014 19:11

عمران خان نے بل نہ دیا تو بنی گالہ کی بجلی کاٹ دیں گے: عابد شیر علی

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اکتوبر۔2014ء) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان نے 9 اکتوبر تک بجلی کا بل ادا نہ کیا تو بنی گالا کی بجلی کاٹ دیں گے۔ عمران خان کے دماغ کو 440 واٹ کا جھٹکا بھی دینا پڑیگا۔فیصل آباد میں نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ عمران خان کو کوئی رعایت نہیں دی جائیگی اور اگر بنی گالا کی بجلی کاٹتے وقت کوئی مزاحمت کی گئی تو کارروائی عمران خان کے خلاف ہو گی۔

عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ قیادت کے حکم پر خاموش ہیں اور اگر عمران خان، طاہر القادری اور شیخ رشید نے اب ان کے جلسوں میں نعرے لگوائے تو ان کا گھروں سے نکلنا محال ہو جائیگا۔ ہماری مائوں اور بہنوں کو کنٹیرز پر کھڑے ہو کرر برا بھلا کہنے والے خود گریبان میں جھانکیں۔

(جاری ہے)

رات کو بنی گالا میں عیاشی کے لئے چلے جاتے ہیں اور شام کو تار اور سرنگی کی رنگین محفل سجائی جاتی ہے جبکہ دوسری جانب لاکھوں سیلاب سے متاثر ہیں اور 10 لاکھ آئی ڈی پیز بے گھر ہیں۔

عابد شیر علی نے کہا کہ عمران خان اور شیخ رشید اپنی ناکامی چھپانے کے لئے اگست ستمبر کو بھول کر اگلی عید پر الیکشن کے جھوٹے نعرے لگا رہے ہیں۔عابد شیر علی نے کہا کہ عید کے پر مسرت موقع پر دھرنے والوں کو دعوت دیتے ہیں کہ آئیں معاملات مل بیٹھ کر حل کریں اور قوم کو حقیقی عید کی خوشیاں دیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات