چودھری برادران کی آصف زرداری سے ملاقات، سیاسی معاملات پر گفتگو

اتوار 5 اکتوبر 2014 18:26

چودھری برادران کی آصف زرداری سے ملاقات، سیاسی معاملات پر گفتگو

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اکتوبر۔2014ء) سابق صدر آصف زرداری سے لاہور میں چودھری برادارن نے ملاقات کی ہے۔ سابق صدر کا کہنا ہے کہ ملک کو درپیش چیلنجز کے حل کے لئے تمام سیاسی قوتوں کو اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔بلاول ہاؤس لاہور میں سابق صدر آصف علی زرداری سے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنماؤں چودھری شجاعت علی اور پرویز الہٰی نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران سابق صدر کا کہنا تھا کہ ملکی مفاد تمام سیاسی قوتوں کی ترجیح ہونا چاہیے۔ آئین، پارلیمنٹ اور جمہوری سوچ کے ذریعے تمام مسائل کا حل ممکن ہے۔ اس موقع پر چودھری شجاعت کا کہنا تھا کہ وہ ہر معاملہ اور مطالبہ آئین کے اندر رہ کر اٹھا رہے ہیں اور حقیقی جمہوریت عوام کے مسائل حل کرنے کا درس دیتی ہے۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی نے کہا کہ حکومت جانے والی ہے۔ سیاسی بحران کا حل نکل آئے گا۔