طاہر القادری کا بلاول بھٹو کو بھجوایا گیا نوٹس واپس لینے کا حکم

اتوار 5 اکتوبر 2014 18:26

طاہر القادری کا بلاول بھٹو کو بھجوایا گیا نوٹس واپس لینے کا حکم

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اکتوبر۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بجھوایا گیا ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس واپس لینے کا حکم دے دیا ہے۔ترجمان عوامی تحریک کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری نے بلاول بھٹو زرداری کو بجھوایا گیا ہرجانے کا نوٹس واپس لینے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

طاہر القادری کا کہنا ہے کہ جس کارکن نے بھی بلاول بھٹو زرداری کو ہرجانے کا نوٹس بھجوایا ہے اسے فورا واپس لے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ان کے بچوں کی طرح ہے۔ واضع رہے کہ عوامی تحریک کے وکیل اشتیاق چودھری نے بلاول بھٹو زرداری کو بجھوائے گئے نوٹس میں کہا تھا کہ بلاول کے بیان سے طاہر القادری اور ان کے خاندان کے جذبات مجروح ہوئے۔ بلاول بھٹو نے سماجی ویب سائٹ پر طاہر القادری کو کارٹون کہا تھا۔ نوٹس کے مطابق بلاول بھٹو زرداری معافی مانگیں یا ہرجانہ ادا کریں۔