مایوس کُن کارکردگی، حکومت نے خود ہی ختم ہو جانا تھا: ہاشمی

اتوار 5 اکتوبر 2014 18:26

مایوس کُن کارکردگی، حکومت نے خود ہی ختم ہو جانا تھا: ہاشمی

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اکتوبر۔2014ء)سابق رکن قومی اسمبلی جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ عمران خان نے کمٹمنٹ کی تھی کہ ہم نہ میاں صاحب کی حکومت کو ڈسٹرب کریں گے اور نہ ہی مڈٹرم الیکشن کا مطالبہ کریں گے۔

(جاری ہے)

ملتان میں اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ عمران خان صاحب کو کہا تھا کہ ہمیں حکومت گرانے کی منصوبہ بندی نہیں کرنی چاہیے اور اگر ہم نے حکومت گرانے کی کوشش کی تو حکومت کو وقت مل جائے گا۔

انہوں نے کا کہاکہ حکومت جب بھی گرے گی تو اپنے وزن سے گرے گی۔ میں نے تحریک انصاف میں شمولیت کے لئے صدارت کا عہدہ نہیں مانگا تھا لیکن شاہ محمود قریشی وائس چیئرمین بننے کے لئے پارٹی میں آئے۔ انہوں نے کہا کہ میرے توازن کا چیک اپ ہونا چاہیے اور لوگوں کا بھی ذہنی توازن چیک کروانا چاہیے جو عمران خان کو مشورے دے کر عذاب میں ڈال رہے ہیں۔