خیبرپختونخوا اور قبائلی علاقوں میں آج عید الاضحیٰ منائی جارہی ہے، وزیر اعلی خیبر پختونخوا بھی آج عید منا رہے ہیں

اتوار 5 اکتوبر 2014 12:36

خیبرپختونخوا اور قبائلی علاقوں میں آج عید الاضحیٰ منائی جارہی ہے، ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اکتوبر۔2014ء) خیبرپختونخوا اور مہمند ایجنسی کے علاوہ دیگر تمام قبائلی علاقوں میں عید الاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، وزیر اعلی خیبر پختونخوا آج عید منا رہے ہیں جب کہ گورنر خیبر پختونخوا کل عید منائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق پشاور میں عید الاضحیٰ کی نماز کا سب سے بڑا اجتماع مسجد مہابت خان میں ہوا جس میں بڑی تعداد میں عوام کے علاوہ سیاسی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

عید الاضحی پر خیبر پختونخوا کی سیاسی قیادت بھی تقسیم ہو گئی ہے ۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے نوشہرہ کے علاقے مانکی شریف میں نماز عید ادا کی تاہم گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب خان عباسی کل عید منائیں گے ۔بنوں ،چارسدہ، کوہاٹ، مردان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی نماز عید کے چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے، خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑا اور مہمند ایجنسی کے عوام نے کل ہی عیدالضحیٰ منائی تھی تاہم دیگر قبائلی علاقوں میں آج نماز عید کے اجتماعات ہوئے، اس موقع پر ملک کی بقائ، سلامتی اور امن و امان کی بحالی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں،نماز عید کے اجتماعات کے بعد سنت ابراہیمی کی پیروی میں اللہ کے حضور جانوروں کی قربانی کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب آپریشن ضرب عضب کے باعث شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے افراد سے اظہار یکجہتی کے لئے بنوں میں مختلف فلاحی تنظیموں کی جانب سے اجتماعی قربانیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :