سانحہ ماڈل ٹاؤن کے کردارگلو بٹ نے اپنے نام پر بنائی جانے والے ویڈیو گیمز پر کمپنیوں سے معاوضہ طلب کرلیا ،اشتہارات میں آنے کیلئے مختلف کمپنیوں سے بھی رابطے شروع کردیئے ،ٹی وی چینلز سے بھی انٹرویوز کیلئے بھاری معاوضہ طلب

ہفتہ 4 اکتوبر 2014 19:29

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے کردارگلو بٹ نے اپنے نام پر بنائی جانے والے ویڈیو ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اکتوبر 2014ء) سانحہ ماڈل ٹاؤن کے کردارگلو بٹ نے اپنے نام پر بنائی جانے والے ویڈیو گیمز پر کمپنیوں سے معاوضہ طلب کرلیا ہے جبکہ گلو بٹ نے اشتہارات میں آنے کے لیے مختلف کمپنیوں سے بھی رابطے شروع کردیئے ۔سانحہ ماڈل ٹاؤن کے دوران گاڑیوں کی توڑ پھوڑ میں ملوث کردار گلو بٹ پر ہیرو بننے کا بھوت سوار ہوگیا ہے جس کے لیے گلو بٹ کی جانب سے مختلف اشتہاری کمپنیوں اور میڈیا ہاؤسز سے بھی رابطے کیے گئے ہیں جبکہ گلو بٹ کو میڈیا پر آنے کے لیے اسپانسرز کی بھی تلاش ہے۔

ذرائع کے مطابق گلو بٹ نے اپنے نام پر بنائی جانے والے ویڈیو گیمز پر کمپنیوں سے معاوضہ بھی طلب کرلیا ہے جس کی وصولی کے لیے عدالت کا بھی سہارا لیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گلو بٹ اپنی گرفتاری کے وقت بیروزگار تھا تاہم سانحہ ماڈل ٹاؤن میں مشہوری کے بعد گلو بٹ سے مختلف اشتہاری کمپنیوں نے رابطہ کیا ہے جبکہ گلو بٹ اپنے انٹرویو کے لیے بھی مختلف چینلز سے بھاری معاوضے کا مطالبہ کیا ہے جن میں سے بعض چینلز گلو بٹ سے رابطے میں ہیں تاہم بہتر پیشکش کے بعد ہی انٹرویو کے لیے معاہدہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے دوران گلو بٹ نے پولیس کی موجودگی میں گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کرکے عوام کی املاک کو نقصان پہنچایا اور اس کا یہ کارنامہ جب میڈیا نے دکھایا تو اس کے بعد اسے گرفتار کیا گیا جس کے بعد مختلف کمپنیوں نے اس کے کردار کو لے کر گیمز بھی متعارف کرادیئے لیکن اب گلو بٹ نے رہائی کے بعد اپنی شہرت سے فائدہ اٹھانے والی کمپنیوں سے معاوضے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :