Live Updates

تحریک انصاف کے ایم پی اے جاوید نسیم کا اپنے ہی وزیراعلیٰ کیخلاف احتجاج

ہفتہ 4 اکتوبر 2014 16:48

تحریک انصاف کے ایم پی اے جاوید نسیم کا اپنے ہی وزیراعلیٰ کیخلاف احتجاج

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اکتوبر 2014ء) پشاور میں تحریک انصاف کے ایم پی اے جاوید نسیم نے اپنے ہی وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے خلاف احتجاج کیا ہے، انہوں نے پرویز خٹک کے خلاف دھرنا دینے کابھی اعلان کیا اور ”گو خٹک گو“ کے نعرے لگوادیئے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے رکنِ اسمبلی جاوید نسیم کا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمیں پرویزخٹک سے جان چھڑانی ہے،مجھے اپنی پارٹی بھی قبول نہیں کررہی ہے ،اس مرتبہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پشاور سے آئے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات