انتشار پھیلانے والوں کا ایجنڈہ کبھی کامیاب نہیں ہوگا ، زرداری

ہفتہ 4 اکتوبر 2014 14:54

انتشار پھیلانے والوں کا ایجنڈہ کبھی کامیاب نہیں ہوگا ، زرداری

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اکتوبر 2014ء)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ انتشار پھیلانے والوں کا ایجنڈہ کبھی کامیاب نہیں ہو گا ، پیپلز پارٹی آئین ، جمہوریت اور جمہوری اداروں کی بالادستی پر سمجھوتہ نہیں کرے گی ۔ بلاول ہائوس لاہور میں آصف علی زرداری کی صدارت میں پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کا اجلاس ہوا جس میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی ، پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے عہدے داروں اور ٹکٹ ہولڈرز نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ملتان میں ہونے والے ضمنی انتخابات اور ملکی سیاسی صورتحال زیر بحث آئی ۔ اجلاس سے خطاب میں آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ انتشار پھیلانے والوں کا ایجنڈہ کبھی کامیاب نہیں ہوگا ۔ پیپلز پارٹی آئین کی خالق جماعت ہے ، وہ آئین کا تحفظ کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہر آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ، جمہوری اداروں کے خلاف کوئی سازش برداشت نہیں کی جائے گی ۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ وہ لاہور تک محدود نہیں رہیں گے ۔ پورے پنجاب میں پارٹی کو فعال بنانے کے لیے دورے کریں گے ۔