عمران خان کو وزیراعظم بننا ہے، بنادیں گے، لاشوں پر سیاست قبول نہیں کریں گے ،سید خورشید احمد شاہ
ہفتہ 4 اکتوبر 2014 12:53
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4 اکتوبر۔2014ء ) .قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ لاکھ بار نواز شریف کی حکومت چلی جائے اس کی فکر نہیں لیکن پاکستان کے نوجوانوں کی لاشوں پر سیاست قبول نہیں کریں گے۔ عمران خان کو وزیراعظم بننا ہے، بنادیں گے لیکن ان سے کہتے ہیں کہ پاکستان کے نوجوانوں کی لاشوں سے کھیل کر پارلیمنٹ میں نہ آو۔
اللہ کے واسطے عمران کو کہتا ہوں مت کرو ایسی سیاست، آپ کو اقتدار چاہئے آجاو۔سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ انہیں جاوید ہاشمی کے اس انکشاف پردکھ ہوا کہ دھرنے والے لاشوں پر سیاست کرنا چاہتے ہیں۔ اگر ایسا ہے تواس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔میں سمجھتا ہوں کہ اس کی تحقیقات ہونی چاہئے۔ سیاستدان بیٹھ جائیں۔(جاری ہے)
کہ یہ کیا ہورہا ہے کہ اب ہم لوگوں کو مرواکے یہ جمہوریت کو ڈی ریل کرکے پاکستان کی شکل بگاڑنا چاہتے ہیں۔
۔ انہوں نے عمران خان کو اپوزیشن لیڈر کا عہدہ دینے کی پیش کش کی تھی۔ چیئرمین تحریک انصاف وزیر اعظم بننا چاہتے ہیں تو انہیں بتا دیں۔ وزیر اعظم سے گزارش کریں گے کہ اپنے ووٹ عمران خان کو ڈلوا دیں۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ میوزیکل پروگرام کے پیچھے نوجوانوں کی لاشوں پر سیاست کی جا رہی ہے۔ ایسا کرنے والے بچوں پر رحم کریں۔ جمہوریت کی مضبوطی میں ہی نوجوانوں اور بچوں کی بقا ہے ۔ سید خورشید شاہ نے کہا کہ الطاف حسین شیر ہیں جو چاہے کہیں لیکن سندھ ایک ہی گھر ہے اسی سندھ کے ایک کمرے میں بھائیوں کو گلے لگایا تھا۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ایک منصوبے کے تحت چینی صدر کو پاکستان آنے سے روکا گیا اب چین اور امریکا کی ساری نوازشیں بھارت کے لیے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.