کوہاٹ میں دھماکا، چار افراد جاں بحق،دس زخمی

ہفتہ 4 اکتوبر 2014 11:59

کوہاٹ میں دھماکا، چار افراد جاں بحق،دس زخمی

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اکتوبر 2014ء) کوہاٹ کے علاقے پشاور چوک پر دھماکے میں چار افراد جاں بحق، جب کہ دس زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پشاور چوک پر بارودی مواد کے دھماکے میں چار افراد جان سے چلے گئے، جب کہ دس افراد زخمی ہوگئے، جنہیں ابتدائی طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔