جمائما خان ایک بار پھر جمائما گولڈ سمتھ بن گئیں۔۔۔ عمران خان کے شادی کے اعلان پر شدید تحفظات
جمعہ 3 اکتوبر 2014 11:59
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اکتوبر 2014ء) عالمی میڈیا کے مطابق وہ اب اپنے نام کے ساتھ سابقہ شوہر عمران خان کا سرنیم خان استعمال نہیں کریں گی۔ لندن کے معروف سرمایہ دار آنجہانی سر جیمز گولڈ سمتھ کی صاحبزادی جمائما خان نے عمران خان سے طلاق کے 10 برس بعد بالآخر ہچکچاتے ہوئے اس بات کا عندیہ دیا ہے عمران خان کا دیا ہوا نام شاید اب مزید ان کی پہچان نہ رہے۔
چالیس سالہ جمائما خان نے کہا ہے کہ ان کے سابق شوہر عمران خان نے حال ہی میں دوبارہ شادی کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ ان کے بقول اس اعلان نے مجھے یہ سوچنے پر مجبور کیا کہ وقت آگیا ہے کہ مجھے اپنا نام جمائما خان سے تبدیل کرکے ایک بار پھر سے جمائما گولڈ سمتھ بن جانا چاہیے۔جمائما خان نے ایک برطانوی جریدے میں شائع ہونے والے اپنے ایک مضمون میں لکھا ہے کہ ، خان اور میرے نام کا ساتھ اتنا ہی پرانا ہے جتنا پرانا ساتھ جمائما اور گولڈ سمتھ کا ہے۔
(جاری ہے)
لکھتی ہیں کہ انھیں یہ بات پسند نہیں کہ لوگ انھیں بڑی جمائما یا پھر اولڈ جمائما گولڈ سمتھ کہہ کر مخاطب کریں۔ اکیس سالہ برطانوی شہری جمائما گولڈ سمتھ اور پاکستان کے لیجنڈری کرکٹر عمران خان 1995ء میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ یہ ایک محبت کی شادی تھی جس میں لڑکی کا تعلق یہودی گھرانے سے تھا۔ لیکن عمران خان سے شادی سے چند ماہ پہلے جمائما نے اسلام قبول کرلیا تھا۔ عمران خان اور جمائما خان نے شادی کا بندھن نو برس تک نبھانے کے بعد 2004ء میں باہمی رضا مندی کے ساتھ علیحدگی کا فیصلہ کیا اور تحریک انصاف کی جانب سے باضابطہ طور پر جمائما اور عمران خان کی طلاق کی خبر کا اعلان کیا گیا۔ طلاق کے بعد جمائما اپنے دونوں بیٹوں کے ہمراہ واپس لندن آگئی تھیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی پولیس یونیفارم میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت
-
’’مجھے بھی مبارک باد، یہ میری بھی بیٹیاں ہیں‘‘،مریم نوازشریف
-
اوگرانے تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید کر دی
-
کیسا مذاق ہے کہ آج پنجاب میں وزیراعلیٰ پولیس یونیفارم میں پریڈ لینے آگئیں
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے پروٹوکول واپس کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.