منظور وسان کے نئے خواب، انتخابات کا سال، دھرنوں کا مستقبل دیکھ لیا

جمعرات 2 اکتوبر 2014 23:26

منظور وسان کے نئے خواب، انتخابات کا سال، دھرنوں کا مستقبل دیکھ لیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اکتوبر۔2014ء) سیاسی خواب دیکھنے کیلئے مشہور منظور وسان نے پھر خواب دیکھ لیا، نئے انتخابات کا سال اور دھرنوں کا مستقبل بھی بتا ڈالا۔

(جاری ہے)

وزیرجیل خانہ جات سندھ منظور وسان نے ایک بار پھر نیا خواب دیکھ لیا،کہتے ہیں آئندہ عام انتخابات 2016ء میں ہوں گے، الیکشن کے شفاف ترین ہونے کا دعویٰ بھی کر ڈالا۔صوبائی وزیر نے خواب میں اسلام آباد دھرنوں کا مستقبل بھی دیکھ لیا، انہوں نے عمران خان کی نئی حکمت عملی بھی بتا ڈالی، اب منظور وسان کا خواب کتنا سچ ثابت ہوگا یہ تو وقت ہی بتائے گا۔

متعلقہ عنوان :