’گو نواز گو‘ کی وال چاکنگ پر پہلامقدمہ درج

جمعرات 2 اکتوبر 2014 23:02

’گو نواز گو‘ کی وال چاکنگ پر پہلامقدمہ درج

گجرات(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اکتوبر۔2014ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات کے حکم پر تھانہ صدر جلال پور جٹاں میں ’گو نواز گو‘ کی وال چاکنگ کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، تفصیلات کے مطابق یہ مقدمہ تھانے کے ایس ایچ او کی مدعیت میں 5افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے جن میں ایک مسجد کے امام ’شبیر‘ اور ریٹائرڈ انسپکٹر کا بیٹا ’ببو‘ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق یہ وال چاکنگ آج حمزہ شہباز شریف کی گجرات آمد سے قبل کی گئی تھی۔ یاد رہے ملک بھر میں ’گو نواز گو‘ کا نعرہ زبان زد عام ہونے کے بعد یہ مقدمہ اپنی نوعیت کا پہلا مقدمہ ہے۔