شمالی و زیرستان آپریشن کیلئے ٹائم فریم دیاجائے،پروفیسرابراہیم

جمعرات 2 اکتوبر 2014 21:34

شمالی و زیرستان آپریشن کیلئے ٹائم فریم دیاجائے،پروفیسرابراہیم

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اکتوبر۔2014ء) امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا پروفیسر محمد ابراہیم خان نے شمالی و زیرستان آپریشن کیلئے ٹائم فریم دینے اور تمام قبائلی علاقوں کے بے گھر لوگوں کے بچوں کی تعلیم کا انتظام کرنے کا مطالبہ کیا ہے وہ جمعرات کے روز لنڈی کوتل خیبر ایجنسی میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے ،انہوں نے انکشاف کیا کہ فقیر ایپی کے پوتے کی قیادت میں قبائلی جرگوں کو طالبان سے مذاکرات کا جو ٹاسک سونپا گیا تھا اور دو ہفتے کی مہلت دی گئی تھی لیکن انکو موقع نہیں دیا گیا اور ایک ہفتہ کے اندر آپریشن شروع کیا گیا انہوں نے کہا کہ درہ آدم خیل کالج میں پانچ سال سے فوجی چھاؤنی قائم ہے اور وہاں کے طلباء کی تعلیم بری طرح متاثر ہورہی ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوج کیلئے متبادل انتظام کردے تاکہ وہاں کے طلبہ کی تعلیم جاری کی جائے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مشرقی سرحد پر تین جنگیں ہوئیں ہیں جبکہ 68 سال نبائلیوں نے مغربی سرحد محفوظ کر رکھی ہے