Live Updates

سیلاب متاثرین کی مشکلات برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلے کوسلام پیش کرتا ہوں ، شہباز شریف ،وزیراعلیٰ پنجاب سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کے دوران متاثرین سے گھل مل گئے ،سیلاب متاثرین کا مالی امداد کی ادائیگی کے لئے انتظامات پر اظہار اطمینان

جمعرات 2 اکتوبر 2014 21:11

سیلاب متاثرین کی مشکلات برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلے کوسلام پیش کرتا ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اکتوبر۔2014ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف چنیوٹ کے دور دراز علاقہ لنگر مخدوم میں متاثرین سیلاب کو مالی امداد کی ادائیگی کے لئے قائم سنٹر میں گئے اور وہاں انہوں نے مالی امداد کی وصولی کے لئے آئے ہوئے بزرگوں ‘ ماؤں ‘ بہنوں اور بھائیوں سے ملاقات کرکے ان سے مالی امداد کی رقوم کی وصولی کے بارے میں دریافت کیاجس پر سیلاب متاثرین نے کہاکہ ادائیگی کے لئے حکومت نے بہترین انتظامات کئے ہیں اور ہمیں مالی امداد کی پہلی قسط کی وصولی میں کسی قسم کی مشکل درپیش نہیں آئی۔

(جاری ہے)

حکومت کے بہترین انتظامات اور بروقت مالی امداد کی ادائیگی سے سیلاب کی تباہ کاریوں سے ملنے والے غم اور دکھ دور ہوئے ہیں ۔وزیراعلیٰ متاثرین سیلاب میں گھل مل گئے اورسیلاب زدہ بزرگوں کو گلے سے لگا کرا نہیں تسلی دی۔ وزیر اعلی پنجاب نے سیلاب متاثرین کی ہمت ،مصائب برداشت کرنے کے حوصلے اور صبر کے جذبے کی داد دیتے ہوئے کہاکہ انہوں نے سیلاب میں صبر آزما اور مشکل وقت بڑے حوصلے سے برداشت کیا ۔ سیلاب متاثرین 25 ہزار روپے کی نقد مالی امداد حاصل کرکے بڑے مطمئن اور پرسکون نظر آرہے تھے اور انہوں نے مالی امداد کی ادائیگی پر وزیر اعلی کو دعائیں بھی دیں۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات