خیبرپختونخوا کابینہ کااجلاس،ماں کے تحفظ اوربچے کیلئے بہترین غذا،خیبر پختونخوا سروسز ٹریبونل ترمیمی بل،زچکی سہولت بل اور لوکل گورنمنٹ ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کی منظوری ،بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کے احکامات کومدنظررکھتے ہوئے اختیارات خیبر پختونخوا الیکشن کمیشن کودے دیئے ہیں،صوبائی وزیراطلاعات
جمعرات 2 اکتوبر 2014 21:11
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اکتوبر۔2014ء) خیبر پختونخوا کابینہ نے ماں کے تحفظ اوربچے کیلئے بہترین غذا،خیبر پختونخوا سروسز ٹریبونل ترمیمی بل،زچکی سہولت بل اور لوکل گورنمنٹ ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کی منظوری دیدی،جبکہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کے احکامات کومدنظررکھتے ہوئے اختیارات خیبر پختونخوا الیکشن کمیشن کودے دیئے۔
صوبائی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کوبریفنگ دیتے ہوئے صوبائی وزیراطلاعات مشتاق احمدغنی کاکہنا تھا کہ ماں کے دودھ اور بچوں کی بہترین غذا ایکٹ کے تحت آگاہی مہم چلائی جائے گی اور عوام کو آگاہ کیا جائے گا کہ بازاروں میں موجود ڈبوں والا دودھ کسی صورت ماں کے دودھ کا نعم البدل نہیں ہو سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ ایکٹ کے تحت بازاروں میں بکنے والے دودھ کے ڈبوں اور پیکٹس پر فارمولہ دودھ ماں کے دودھ کا نعم البدل نہیں لکھوایا جائے گا جبکہ خلاف ورزی کرنے والے کو دو سال قید ، 50 ہزار روپے جرمانہ اور لائسنس منسوخ کیا جائے گا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.