عوامی تحریک کے دھرنے میں شرکاء کی تعداد کم ہو یا نہ ہو شاہراہ دستور پر لگائے جانے والے خیموں میں کوئی کمی نہ آسکی، مرد خواتین اور بچے بھی ماحول کے عادی ہوگئے

جمعرات 2 اکتوبر 2014 20:07

عوامی تحریک کے دھرنے میں شرکاء کی تعداد کم ہو یا نہ ہو شاہراہ دستور ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔ 2اکتوبر 2014ء ) پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے میں شرکاء کی تعداد کم ہو یا نہ ہو شاہراہ دستور پر لگائے جانے والے خیموں میں کوئی کمی نہ آسکی ، دھرنے میں مرد خواتین اور بچے بھی ماحول کے عادی ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

گزشتہ کئی روز سے پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے کے عید الاضحیٰ سے قبل ختم ہونے کے دعوے کئے جارہے ہیں اور دھرنے میں موجود شرکاء کے کم ہونے کی اطلاعات بھی آرہی ہیں مگر دھرنے میں موجود خیموں اور شرکاء کے معمولات میں ابھی تک کوئی کمی نہ آسکی اور تمام خیمے اپنی جگہوں پر موجود ہیں پاکستان عوامی تحریک کے کارکن بھی اسلام آباد کے ماحول کے عادی ہوگئے ہیں ان کا کہنا ہے کہ اب ہمیں یہاں پرکوئی تکلیف نہیں ہے اور جب تک قائد تحریک کی جانب سے واپسی کا حکم نہ ہو واپس نہیں جائینگے ۔