میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اکتوبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ آپ کے کپتان نے میاں نواز شریف کو انتخابات میں چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا ہے، اب میں انہیں چھوڑنے والا نہیں کیونکہ آپ جانتے ہیں کہ میں جس کو پکڑ لیتا ہوں اس کو چھوڑتا نہیں، جب تک نواز شریف استعفیٰ نہیں دیں گے میں اسلام آباد میں دھرنا جاری رکھوں گا، لیکن نواز شریف استفیٰ دینے میں بالکل جلدی نہ کریں تاکہ میں پوری قوم کو جگا لوں کیونکہ اگر یہ قوم جاگ گئی تو کوئی ہمیں روک نہیں سکے گا اور ہم ایک نیاپاکستان بنائیں گے۔
میانوالی میں جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ میں میانوالی کو کامیاب جلسہ کرنے پر مبارکبار دیتا ہوں،لاہور میں جلسے کے بعد میانوالی آنے کا فیصلہ اس لئے کیا کہ جب مجھے کوئی ووٹ نہیں دے رہا تھا تو میانوالی نے میرا ساتھ دیا تھا، میں بھی میانوالی کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑوں گا، میں ہمیشہ آپ کے حقوق کے لئے کھڑا رہوں گا کیونکہ آپ کے مجھ پر بڑے احسان ہیں، میں اس پر آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، میں میانوالی کے لوگوں کا معذرت خواہ ہوں کہ آپ کو بھرپور وقت نہیں دے سکا مگر فکر نہ کریں ہم نیا پاکستان بنا رہے ہیں جہاں آپ کے تمام مسائل خود بخود حل ہوں گے۔مریم نواز ! یہ بادشاہت نہیں بلکہ جمہوریت ہے، جب تک نواز شریف استعفیٰ نہیں دیں گے میں دھرنا جاری رکھوں گا: عمران خان
جمعرات 2 اکتوبر 2014 17:55
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.