دھرنے کے حوالے سے طاہر القادری آج اہم اعلان کریں گے

جمعرات 2 اکتوبر 2014 12:06

دھرنے کے حوالے سے طاہر القادری آج اہم اعلان کریں گے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اکتوبر 2014ء) پاکستان عوامی تحریک کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں انقلابی تحریک کو ملک کے کونے کونے تک پھیلانے پر اتفاق کیا گیا۔ ڈاکٹر طاہر القادری دھرنا جاری رکھنے کے بارے میں آج اہم اعلان کریں گے۔ ڈاکٹر طاہر القادری کی زیر صدارت پاکستان عوامی تحریک کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں انقلابی تحریک کو ملک بھر میں پھیلانے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر احسن اقبال کے ساتھ مذاکرات پر بھی بات چیت ہوئی۔ طاہر القادری سے مسلم لیگ کی اعلیٰ قیادت نے بھی ملاقات کی۔ جس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ پاکستان عوامی تحریک کا ڈی چوک سے دھرنا ختم نہیں ہو گا۔ اس حوالے سے ڈاکٹر طاہر القادری آج اہم اعلان کریں گے۔

متعلقہ عنوان :