چیف جسٹس نے سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق جوڈیشل ٹربیونل کی رپورٹ خفیہ رکھنے کیخلاف دائر درخواستوں کی سماعت کیلئے فل بنچ تشکیل دیدیا

بدھ 1 اکتوبر 2014 23:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اکتوبر۔2014ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق جوڈیشل ٹربیونل کی رپورٹ خفیہ رکھنے کیخلاف دائر درخواستوں کی سماعت کے لیے فل بنچ تشکیل دیدیا۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا تھا کہ حکومت کمیشن اس لیے بناتی ہے کہ معاملہ کو دبایا جائے اس لیے جب سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنایا گیا تو اس وقت بھی سیاسی جماعتوں اور وکلا نے تنقید کی تھی جس کے بعد جوڈیشل کمیشن نے اپنا کام ذمہ داری سے فرائض سرانجام دیتے ہوئے کاروائی مکمل کی لیکن حکومت نے رپورٹ منظر عام پر لا کر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے اسے سرد خانہ میں ڈال دیا۔

عدالت سے استدعا ہے کہ رپورٹ منظرعام پر لا کر کاروائی کا حکم دیا جائے۔ درخواست پر چیف جسٹس نے جسٹس خالد محمود خان کی سربراہی میں فل بنچ تشکیل دیدیا۔ فل بنچ میں جسٹس انوار الحق اور جسٹس عبدالستار اصغر بھی شامل ہیں۔ فل بنچ تین اکتوبر سے سماعت کریگا۔

متعلقہ عنوان :