Live Updates

اگر وزیراعظم ہوتا تو اسی وقت عمران خان کو عہدہ دیدیتا ا،انہیں ملک چلانے کا کہتا جو اتنا آسان نہیں‘ یوسف رضا گیلانی،پیپلز پارٹی چور دروازے اور بیساکھیوں کے سہارے نہیں بلکہ عوام کی طاقت سے اقتدار میں آتی ہے‘ سابق وزیر اعظم

بدھ 1 اکتوبر 2014 23:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اکتوبر۔2014ء) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما ،سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اگر میں وزیراعظم ہوتا تو اسی وقت عمران خان کو عہدہ دے دیتا اور انہیں ملک چلانے کا کہتا جو اتنا آسان نہیں ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پارلیمنٹ کی حیثیت اس وقت کمزور ہوئی تھی جب منتخب وزیراعظم کو گھر بھیجا گیا تھا۔

پارلیمنٹ کو کمزور کرنے میں موجودہ سیٹ اپ کا بڑا رول ہے۔ فوج نے وضاحت کر دی ہے اب اداروں کو کمزور کرنے کی بجائے پارلیمنٹ کو مضبوط کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی چور دروازے اور بیساکھیوں کے سہارے نہیں بلکہ عوام کی طاقت سے اقتدار میں آتی ہے۔ ہم کارکردگی کی بنیاد پر عوام سے ووٹ مانگیں گے۔ بلاول بھٹو سیاست کے میدان میں نکل آئے ہیں، اٹھارہ اکتوبر کو جلسے سے خطاب میں ان کی والدہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے جہاں سے مشن چھوڑا تھا وہیں سے اس کا آغاز کرینگے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پر ہے وہ مڈٹرم چاہتے ہیں یا نہیں لیکن میری رائے ہے کہ نواز شریف اپنی مدت پوری کریں۔ اگر میں وزیراعظم ہوتا تو اسی وقت عمران خان کو عہدہ دے دیتا اور انہیں ملک چلانے کا کہتا جو اتنا آسان نہیں ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات