لاہور جلسے کے بعد 3 ارب روپے دیکر خریدنے کی کوشش کی گئی، عمران خان
بدھ 1 اکتوبر 2014 23:22
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اکتوبر۔2014ء) عمران خان نے کہا ہے کہ لاہور جلسے کے بعد 3 ارب روپے میں خریدنے کی کوشش کی گئی، پاکستانی قوم میرے ساتھ ہے، مغرب کی ضرورت نہیں، امیر وہ ہے جس میں غیرت ہے اور جو بکتا نہیں، 50 فیصد پاکستانی 25 سال سے کم عمر کے ہیں، جب اللہ نے پر دیئے ہیں تو کیوں رینگتے ہو؟، بڑا انسان ہی بڑا مقصد رکھتا ہے، پاکستانی مائیں اپنے بچوں کو سچ بولنے کا سبق دیں۔
اسلام آباد میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ والدہ کی بہترین تربیت کی وجہ سے اس مقام پر ہوں، والدہ بیمار ہوئیں تو کینسر اسپتال بنانے کا سوچا، کینسر اسپتال کیلئے سڑکوں، گلی، محلوں میں گیا، مقصد مجھ سے بڑا تھا اس لئے پیسہ اکٹھا ہوگیا، مائیں بچوں کو سچ بولنے کا سبق دیں۔(جاری ہے)
ان کا کہنا ہے کہ کبھی کسی خاتون سے بدتمیزی نہیں کی، پاکستانی معاشرہ آگے جانے کے بجائے پیچھے گیا، غلط اقدار پاکستانی معاشرے میں پھیل رہی ہیں، گدھے کے اوپر لکیریں ڈالنے سے زیبرا نہیں بن جاتا، معاشرہ دوسرے معاشرے کو اپنا کر آگے نہیں بڑھتا، انصاف دشمن کے ساتھ بھی ہونا چاہئے، دنیا پر راج بمباری سے نہیں کردار سے کیا جاتا ہے، پاکستان واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا۔
پی ٹی آئی سربراہ کہتے ہیں کہ پاکستانی قوم میرے ساتھ ہے، مغرب کی ضرورت نہیں، امیر وہ ہے جس میں غیرت ہے اور جو بکتا نہیں، لاہور جلسے کے بعد ایک شخص نے 3 ارب روپے کی آفر کی، پیسہ لینے سے انکار کردیا، مجھے اپنے باپ سے پیسہ لینے میں شرم آتی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ بزدل آدمی کبھی بڑا کام نہیں کرسکتا، جب اقتدار صرف ‘‘میں’’ کیلئے ہوتو اللہ ذلت دیتا ہے، کتنوں کے منہ بند کرو گے؟، ہر طرف ایک ہی نعرہ لگ رہا ہے، 50 فیصد پاکستانی 25 سال سے کم عمر کے ہیں، جب اللہ نے پر دیئے ہیں تو کیوں رینگتے ہو؟، بڑا انسان ہی بڑا مقصد رکھتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
پنجاب میں ہمارے گھروں میں بنا وارنٹ چھاپے مارے جا رہے ہیں،عمرایوب
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.