Live Updates

گو نواز گو کے نعرے کی وجہ سے پی ٹی آئی اور (ن) لیگ کے ننھے سیاسی کارکنوں میں تصادم ہوتے ہوتے رہ گیا ،گلی محلہ کا چکر لگاکر گو نواز گو کے نعرے لگانے والوں کو نو عمران نو اور شیر شیر کے نعروں کا سامنا کرنا پڑ گیا

بدھ 1 اکتوبر 2014 23:11

گو نواز گو کے نعرے کی وجہ سے پی ٹی آئی اور (ن) لیگ کے ننھے سیاسی کارکنوں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اکتوبر۔2014ء) گو نواز گو کے نعرے کی وجہ سے پی ٹی آئی اور (ن) لیگ کے ننھے سیاسی کارکنوں میں تصادم ہوتے ہوتے رہ گیا ، قربانی کے جانوروں کے ہمراہ گلی محلوں میں گونواز گو کے نعرے لگانے والوں کو” نو عمران نو اور شیر ،شیر “ کے نعروں کا سامنا کرنا پڑ گیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز تحریک انصاف کے دس سے بارہ سال کی عمر کے ایک درجن سے زائد بچوں نے اپنے قربانی کے جانوروں کے ہمراہ وزیر اعظم نواز شریف اور اورمیاں ماجد ظہور کے حلقے کا چکر لگایااور اس دوران بچے گو نواز گو کے نعرے لگاتے رہے ۔

شاداب کالونی میں تحریک انصاف کے ننھے کارکنوں کو اس وقت سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ گیا جب گلی محلے سے نکلنے والے بچوں نے ” نو عمرا ن نو اور شیر ،شیر “ کے نعرے لگانے شروع کردئیے ۔ نعروں کی وجہ سے کشیدہ صورتحال پیدا ہو گئی لیکن وہاں موجود بڑی عمر کے افراد نے بچوں کو نعرے بازی سے روکتے ہوئے معاملہ ختم کر ا دیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات