پاکستان اور چینی بحری افواج کی مشترکہ بحری مشق بحیرئہ عرب میں اختتام پذیر ہوگئی

بدھ 1 اکتوبر 2014 22:51

پاکستان اور چینی بحری افواج کی مشترکہ بحری مشق بحیرئہ عرب میں اختتام ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اکتوبر۔2014ء) پاکستان اور چینی بحری افواج کے مابین مشترکہ بحری مشق بدھ کو بحیرئہ عرب میں اختتام پذیر ہوگئی ۔ یہ مشترکہ بحری مشقوں کے سلسلے کی پہلی کڑی ہے جس نے دونوں ملکوں کی بحری افواج کو ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے ، مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت بڑھانے اور دفاعی حکمت عملی کو مزید بہتر بنانے کا بہترین موقع فراہم کیا۔

مشق ہاربر اور سی فیز پر مشتمل تھی جس میں دونوں بحری افواج کے جنگی جہازوں، ائیر کرافٹس اور اسپیشل فورسز نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

سمندری فیز کے دوران جنگی اوردفاعی حکمت عملی کو بہتر بنانے ، کمانڈ اینڈ کنٹرول پروسیجرز اور غیر روایتی خطرات سے نمٹنے کی مشق کی گئی۔ پاکستان اور چین کی بحری افواج کے درمیان گہرے دوستانہ مراسم قائم ہیں جو باہمی اعتماد پر مبنی ہیں۔

موجودہ دور میں دو طرفہ تعاون پہلے سے زیادہ اہمیت اختیار کر گیا ہے اور مشترکہ نیول آپریشنز بحری استحکا م کی ضمانت بنتے جارہے ہیں۔ اس تناظر میں مشترکہ بحری مشق کا انعقاد دونوں بحری افواج کے مابین دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے باہمی عزم کا مظہر ہے۔ حالیہ تاریخی مشق نے دفاعی امور بالخصوص بحری معاملات میں تعاون کو مستقبل میں مزید بڑھانے کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :