وزیراعلیٰ کے 5اضلاع کے10 گھنٹے تک دورے کی جھلکیاں،وزیراعلیٰ سیالکوٹ ائیر پورٹ سے وین پر سفر کر کے کئی کلومیٹر دور سمڑیال پہنچے،وزیراعظم محمد نوازشریف کاسیلاب کے دوران شاندار کارکردگی پر پنجاب کے وزیراعلی کو خراج تحسین

بدھ 1 اکتوبر 2014 22:51

وزیراعلیٰ کے 5اضلاع کے10 گھنٹے تک دورے کی جھلکیاں،وزیراعلیٰ سیالکوٹ ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اکتوبر۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے متاثرین سیلاب کو پہلی قسط کے طو رپر مالی امداد کے آغاز کے پہلے روز 5متاثرہ اضلاع حافظ آباد،سرگودھا، منڈی بہاؤالدین ،سیالکوٹ اور گوجرانوالہ کے علاقوں کا 10گھنٹے تک دورہ کیااورسیلاب زدگان کو دنوں میں مالی امداد کی ادائیگی کے آغاز کا وعدہ پورا کیا-پاکستان کے کسی بھی لیڈر کی جانب سے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بحالی اور مالی امداد کی تقسیم کا عمل شروع کرنے کا اتنا تیز رفتار اور شفاف نظام اس سے قبل کبھی مشاہدے میں نہیں آیا۔

#وزیراعلیٰ سیالکوٹ ائیر پورٹ سے وین پر سفر کر کے کئی کلومیٹر دور سمڑیال پہنچے-وزیراعلیٰ وین کے سفر کے دوران انتہائی خوشگوارموڈ میں دکھائی دئیے اور انہو ں نے اپنے ساتھ وین میں سفر کرنے والے عوامی نمائندوں کے ساتھ ہلکے پھلکے انداز میں گپ شپ کی۔

(جاری ہے)

#وزیراعظم محمد نواز شریف نے وزیرآباد میں سیلاب زدگان کو مالی امداد کی تقسیم کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیلاب کے دوران دن رات کام کرنے پر وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ لیڈر وہی ہوتا ہے جومشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑا ہو ۔

وزیراعظم نے کہاکہ شہبازشریف نے مصیبت زدہ عوام کے لیے انتہائی محنت اورجانفشانی سے کام کیا ہے اور خود ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کی نگرانی کی اور اب وہ بحالی کے کام کو ایک مشن سمجھ کر سرانجام دے رہے ہیں۔میں سمجھتا ہو ں کہ یہ شہبازشریف کی لیڈر شپ کا کمال ہے کہ متاثرہ افراد کو اتنی جلدی شفاف طریقے سے امدادی رقوم کی ادائیگی کا کام شروع ہوچکا ہے جس پر میں وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔