بھارت کا داعش مخالف امریکی اتحاد میں شامل نہ ہونے کا اعلان،داعش کے خلاف عالمی اتحاد کا حصہ بننے کی امریکی تجویز مستردی کردی،ترجمان بھارتی وزارت خارجہ

بدھ 1 اکتوبر 2014 22:22

بھارت کا داعش مخالف امریکی اتحاد میں شامل نہ ہونے کا اعلان،داعش کے ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اکتوبر۔2014ء) بھارتی وزارت خارجہ نے داعش مخالف امریکی اتحاد کا حصہ نہ بننے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت اس اتحاد میں شامل نہیں ہوگا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بدھ کو بھارتی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان وکر م سوامی نے بتایاکہ بھارت اس طرح کے کسی بھی اتحاد میں شامل نہیں ہوگا،انہوں نے کہاکہ ہم نے امریکہ کی یہ تجویز مستردکردی ہے جس میں انہوں نے داعش کے خلاف عالمی اتحاد بنانے کے لیے ہمیں شمولیت کی دعوت دی تھی ، یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے کہ جب ہندوستان کے وزیراعظم نریندرمودی نے امریکی صدر اوبامہ سے اپنی ملاقات میں کہا کہ نئی دہلی حکومت دہشتگردی کیخلاف جد وجہد میں پوری طرح سے سنجیدہ ہے۔

(جاری ہے)

امریکہ زیادہ سے زیادہ ملکوں کو اس اتحاد میں شامل کرنے کی کوشش کررہا ہے تاکہ سلامتی کونسل کی اجازت کیبغیر کی جانے والی اس کاروائی کو قانونی حیثیت حاصل ہوجائے۔

متعلقہ عنوان :