Live Updates

اگر میں وزیراعظم ہوتا تو عمران خان کو عہدہ دے دیتا: یوسف رضا گیلانی

بدھ 1 اکتوبر 2014 21:25

اگر میں وزیراعظم ہوتا تو عمران خان کو عہدہ دے دیتا: یوسف رضا گیلانی

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اکتوبر۔2014ء) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اگر میں وزیراعظم ہوتا تو اسی وقت عمران خان کو عہدہ دے دیتا اور انھیں ملک چلانے کا کہتا جو اتنا آسان نہیں ہے۔سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی حیثیت اس وقت کمزور ہوئی تھی جب منتخب وزیراعظم کو گھر بھیجا گیا تھا۔ پارلیمنٹ کو کمزور کرنے میں موجودہ سیٹ اپ کا بڑا رول ہے۔

فوج نے وضاحت کر دی ہے۔ اب اداروں کو کمزور کرنے کی بجائے پارلیمنٹ کو مضبوط کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی چور دروازے اور بیساکھیوں کے سہارے نہیں بلکہ عوام کی طاقت سے اقتدار میں آتی ہے۔ ہم کارکردگی کی بنیاد پر عوام سے ووٹ مانگیں گے۔ بلاول بھٹو سیاست کے میدان میں نکل آئے ہیں۔ اٹھارہ اکتوبر کو جلسے سے خطاب میں ان کی والدہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے جہاں سے مشن چھوڑا تھا وہیں سے اس کا آغاز کرینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پر ہے وہ مڈٹرم چاہتے ہیں یا نہیں لیکن میری رائے ہے کہ نواز شریف اپنی مدت پوری کریں۔ اگر میں وزیراعظم ہوتا تو اسی وقت عمران خان کو عہدہ دے دیتا اور انھیں ملک چلانے کا کہتا جو اتنا آسان نہیں ہے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات