410انتخابی عذر داریوں میں سے صرف76منظور ہوئیں: الیکشن کمیشن کی رپورٹ جاری
بدھ 1 اکتوبر 2014 20:31
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اکتوبر۔2014ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ عام انتخابات سے متعلق عذرداریاں نمٹانے کے لئے تشکیل دیئے گئے ٹربیو نلز کے سامنے کل 410عذداریوں داخل کی گئی تھیں جن میں سے محض 76منظور ہوئیں ہیں جبکہ 28عذرداریاں واپس لے لی گئیں اور152کو فنی خرابی کی بنیاد پر خارج کر دیا گیا ہے ۔
(جاری ہے)
الیکشن کمیشن نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی بتایا ہے کہ انتخابی عذرداریوں میں سے 14کے فیصلے مسلم لیگ ن جبکہ8 کے فیصلے آزاد امید واروں کے خلاف ہوئے، دوسری جانب 6عذردوریوں کا فیصلہ پیپلز پارٹی اور 4کا فیصلہ مسلم لیگ ن کے حق میں ہوا۔
تحریک انصاف کی جانب سے دائر کی گئی 3عذرداریاں منظور تو کی گئیں مگر پی ٹی آئی کی دائر کی گئی کسی بھی عذر داری کا فیصلہ ان کے حق میں نہیں ہوا۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 22عذرداریاں عدم پیروی پر خارج کر دی گئیں تھیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.