”یہ شادی بیاہ کی تقریب نہیں کہ آپ گاڑیوں پر لاؤ لشکر لے کر آئے ہیں“،وزیراعلیٰ پنڈی بھٹیاں میں گاڑیوں کی بڑی تعداد دیکھ کر برہم، کمشنر، ڈی سی او اور انتظامیہ کی سرزنش

بدھ 1 اکتوبر 2014 20:27

”یہ شادی بیاہ کی تقریب نہیں کہ آپ گاڑیوں پر لاؤ لشکر لے کر آئے ہیں“،وزیراعلیٰ ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اکتوبر۔2014ء) وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف جب متاثرین سیلاب کو امدادی رقوم کی ادائیگی کے عمل کا جائزہ لینے ضلع حافظ آباد کی تحصیل پنڈی بھٹیاں پہنچے تو گاڑیوں کی بڑی تعداد دیکھ کرشدید برہمی کا اظہارکیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن، ڈی سی او حافظ آباد اور انتظامیہ کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ یہ شادی بیاہ کی تقریب نہیں کہ آپ گاڑیوں پر لاؤ لشکر لے کر آئے ہیں۔

آپ سب کو ایک کوسٹر یا وین میں آنا چاہیئے تھا،میرے دوروں کے دوران علیحدہ علیحدہ گاڑیوں کی قطعاً ضرورت نہیں،یہ فضول خرچی ہے جو کسی صورت برداشت نہیں کروں گا۔ انہو ں نے کہا کہ اگر میں چھوٹی گاڑی میں بیٹھ کر آ سکتا ہوں تو آپ کیوں نہیں آ سکتے۔وزیراعلیٰ نے بڑی گاڑی میں بیٹھنے کی بجائے وہاں موجود چھوٹی گاڑی میں بیٹھ کر سفر کیا۔