پشاورمیں بچوں کے تنازع پرخاتون نے اپنی پڑوسن کو قتل کردیا

بدھ 1 اکتوبر 2014 19:59

پشاورمیں بچوں کے تنازع پرخاتون نے اپنی پڑوسن کو قتل کردیا

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اکتوبر۔2014ء) پشاورمیں بچوں کے تنازع پرخاتون نے اپنی پڑوسن کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے چولی بابا میں بچوں کے تنازع پرخاتون فضیلت بی بی نے مشتعل ہو کر فائرنگ کرکے اپنی ہمسائی کو قتل کردیا اور فرار ہوگئی۔

(جاری ہے)

واقعے کا مقدمہ تھانہ متھرا میں درج کیا گیا ہے۔مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔ جبکہ ذرائع کے مطابق مقامی جرگہ کوشش کر رہا ہے کہ معاملہ پولیس میں لانے کے بجائے آپس میں بات چیت کے ذریعے نمٹایا جائے۔ پولیس ملزمہ کی گرفتاری کیلئے مختلف علاقوں میں چھاپے ماررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :