پیشگوئی کر رہا ہوں18اکتوبر کے جلسہ عام میں بلاول بھٹو نواز شریف کو جھنڈی دکھادیں گے‘ شاہ محمود قریشی
بدھ 1 اکتوبر 2014 14:29
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اکتوبر۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عوام میں تحریک انصاف کے موقف کی پذیرائی نے پیپلز پارٹی کو سوچنے پر مجبور کردیا ہے ،میری پیشگوئی ہے کہ 18اکتوبر کے جلسہ عام میں بلاول بھٹو زرداری نواز شریف کو جھنڈی دکھادیں گے،پی ٹی آئی صاف و شفاف الیکشن کی راہ ہموار کرنے کا مطالبہ کررہی ہے،ہمارا مقصد حکومت گرانا نہیں ،پی ٹی آئی کی تحریک سے عوام میں شعور آ گیا ہے اب کوئی بھی بڑا سگنل توڑے گا تو ” گو نواز گو “ کا نعرہ لگے گا ۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم گزشتہ 15، 16ماہ سے ملک میں شفاف انتخابی عمل کیلئے کوشش کررہے ہیں، پیپلز پارٹی نے بھی گزشتہ انتخابات کو ریٹرننگ افسران کا الیکشن قرار دے کر ہماری موقف کی تائید کی۔(جاری ہے)
ہمارا مقصد حکومت کو گرانا نہیں ہے، تحریک انصاف پہلے ہی وزیراعظم نواز شریف کو مشورہ دے چکی ہے کہ انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات تک وزیر اعظم اپنی ہی جماعت کے کسی فرد کو اپنے عہدے پر مقرر کردیں۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کو مسلسل اکٹھے رکھنا کوئی معمولی کام نہیں، عمران خان بھی نہیں چاہتے کہ وہ ہمیشہ کنٹینر میں رہیں، کس کا دل نہیں چاہتا کہ وہ گھر والوں کے ساتھ عید منائے ، ہم بھی چاہتے ہیں کہ عید الاضحی گھر پرمنائیں لیکن ہم ایک مقصد کے لئے کوشش دے رہے ہیں اسی لئے عیدالاضحی کنٹینر پر منارہے ہیں، عید کے موقع پر نماز بھی ہوگی اور قربانی بھی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی صرف سندھ کی حد تک سکڑ گئی ہے اور اب یہ جماعت خیبر پختونخوا ہ اور پنجاب میں عوام کے لئے بے معنی ہوتی جارہی ہے۔ عوام میں ہمارے موقف کی پذیرائی کو دیکھتے ہوئے پیپلز پارٹی اپنی حکمت عملی تبدیل کررہی ہے، میں پیشگوئی کررہا ہوں کہ 18 اکتوبر کو کراچی میں جلسہ عام کے دوران بلاول بھٹو زرداری نواز شریف کو جھنڈی دکھادیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
روانڈا منصوبہ: برطانوی پارلیمان میں تارکین وطن کی ملک بدری کا بل منظور
-
ایف آئی اے افسر کی عدالت پیشی پر طبیعت خراب، ہسپتال میں انتقال ہوگیا
-
ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے یہ تعلقات مزید بھی بڑھنے چاہئیں،شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور ایران کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے، ایرانی صدر
-
پنجاب میں صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی گئی
-
عمران خان کمپرومائز نہیں کرینگے اور اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے،اسد قیصر
-
پاکستان، ایران دہشت گرد تنظیموں پر پابندی عائد کرنے پر متفق
-
آئی ایم ایف اسی ماہ قسط جاری کرسکتا ہے‘ کوئی پلان بی نہیں، وزیر خزانہ
-
’ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں‘
-
بشریٰ بی بی کی اچانک طبیعت خراب، بنی گالہ میں طبی معائنہ
-
نریندر مودی کے اپنی انتخابی مہم میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے پر کانگریس کی الیکشن کمیشن میں درخواست
-
بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.