وزیر اعظم کی پاک بحریہ کے سربراہ اور امریکی سفیر سے ملاقاتیں

بدھ 1 اکتوبر 2014 12:52

وزیر اعظم کی پاک بحریہ کے سربراہ اور امریکی سفیر سے ملاقاتیں

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اکتوبر 2014ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے سبکدوش ہونے والے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آصف سندھیلہ نے ملاقات کی۔ وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے سبکدوش ہونے والے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آصف سندھیلہ نے ملاقات کی، ملاقات میں دو پاک بحریہ کے آپریشنل امور سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں وزیراعظم نواز شریف نے ملکی دفاع کیلئے پاک بحریہ اور آصف سندھیلہ کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آصف سندھیلہ بحریہ کے 17ویں سربراہ کی حیثیت سے سات اکتوبر کو سبکدوش ہو رہے ہیں۔ دوسری جانب وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے ملاقات کی، ملاقات میں دو طرفہ امور اور دونوں ممالک کے تعلقات پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم اور امریکی سفیر رچرڈ اولسن کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، ملاقات میں پاک امریکا تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں وزیراعظم کے حالیہ دورہ امریکا پر بھی گفت گو کی گئی۔