غداری کیس،ایمرجنسی نفاذمیں شریک افرادکاریکارڈ عدالت میں طلب

بدھ 1 اکتوبر 2014 12:19

غداری کیس،ایمرجنسی نفاذمیں شریک افرادکاریکارڈ عدالت میں طلب

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اکتوبر 2014ء) خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل کو ایمرجنسی کے نفاذ میں شریک ملزمان کے حوالے سے تحریری نکات جمعرات تک پیش کرنے کی اجازت دے دی۔ جسٹس طاہرہ صفدر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سنگین غداری کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ وہ متفرق درخواست پر ایمرجنسی کے نفاذ میں سابق صدر پرویز مشرف کے شریک ملزمان کے حوالے سے دلائل میں تفصیلی نکات سامنے لانے چاہتے ہیں اس کیلئے مہلت دی جائے۔



عدالت نے فروغ نسیم کو تحریری نکات جمعرات تک پیش کرنے کی اجازت دے دی اور قرار دیا کہ متفرق درخواست پر بحث کیلئے تاریخ بھی دو اکتوبر کو ہی مقرر کی جائے گی۔ پرویز مشرف کی متفرق درخواست میں ایمرجنسی کے نفاذ کیلئے شوکت عزیز کی سمری کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی استدعا کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :