ہنگو: متاثرین اورکزئی کے کیمپ میں دھماکا، 9افراد جاں بحق

اتوار 28 ستمبر 2014 18:46

ہنگو: متاثرین اورکزئی کے کیمپ میں دھماکا، 9افراد جاں بحق

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28ستمبر۔2014ء)ہنگو میں متاثرین اورکزئی کے کیمپ میں دھماکے سے 8 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ہنگو کے علاقے طوغ سرائے میں قائم متاثرین اورکزئی ایجنسی کے کیمپ میں بم دھماکہ ہوا۔

(جاری ہے)

دھماکے سے 8 افراد جاں بحق جبکہ 10 افراد زخمی ہوگئے اور کیمپ میں ہر طرف بھگدڑ مچ گئی۔جاں بحق ہونے والوں میں 3 بچے بھی شامل ہیں جن کی عمریں 3 سے 5 سال بتائی جاتی ہیں۔لاشوں اور زخمیوں کو ہنگو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔دوسری جانب پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیا ہو اہے۔