جنو بی وزیرستان ، امریکی جاسوس طیارے کے حملے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ، چار زخمی ،واقعہ کے بعد ایک گھنٹہ سے زائد دیر تک جاسوس طیارے فضا میں پروازیں کرتے رہے ،علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا

اتوار 28 ستمبر 2014 16:59

جنو بی وزیرستان ، امریکی جاسوس طیارے کے حملے کے نتیجے میں دو افراد جاں ..

جنوبی وزیرستان(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 28ستمبر 2014ء) جنو بی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیارے کے حملے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے زخمیوں میں دوکی حالت ناز ک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے واقعہ کے بعد ایک گھنٹہ سے زائد دیر تک جاسوس طیارے فضا میں پروازیں کرتے رہے  علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اتوار کو جنوبی وزیرستان کے علاقے کریزئی پال میں امریکی جاسوس طیاروں نے گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے ذرائع کے مطابق زخمیوں میں دو کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے  ذرائع نے بتایا کہ گاڑی پر دو میزائل داغے گئے حملے میں گاڑی مکمل طورپر تباہ ہوگئی واقعہ کے بعد بھی جاسوس طیارے کئی گھنٹے فضا میں پروازیں کر تے رہے جس کے باعث علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ۔

متعلقہ عنوان :