چار سو سے زائد لیڈی ہیلتھ ورکرز کی مستقلی خوش آئندہ اقدام ہے،میر راوت خان زہری

ہفتہ 27 ستمبر 2014 23:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27ستمبر۔2014ء )مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنماء میر راوت خان زہری نے کہاہے کہ چار سو سے زائد لیڈی ہیلتھ ورکرز کی مستقلی خوش آئندہ اقدام ہے اور گزشتہ کئی سالوں سے کام کرنے والی ایل ایچ ویز کی مستقلی سے ان کے حوصلے بڑھے ہیں اس اقدام کو حکومت کی قابل ستائش کارکردگی سے تعبیر کیا جاسکتا ہے ، اس احسن اقدام کے باجود اس پر چند افراد کی جانب سے تنقیدکرکے سیاست چمکانے اور اسے غلط منطق سے تعبیر کرنا سمجھ سے بالا تر ہے ماضی کی حکومتوں میں کئی بار آواز بلند کرنے کے باوجود ایل ایچ ویز کو مستقل نہیں کیا گیا لیکن مسلم لیگ ن کے قائدین و اس کے اتحادیوں کی کوششوں سے ایل ایچ ویز کی مستقلی دانشمندانہ اقدام ہے اور اس مستقلی میں کسی کا بھی حق نہیں ماراگیا تمام عارضی ملازمین کو مستقل کردیا گیا۔