Live Updates

اگلے انتخابات شفاف ہوئے تو عمران خان وزیر اعظم بن جائیں گے، شاہ محمود قریشی

ہفتہ 27 ستمبر 2014 13:33

اگلے انتخابات شفاف ہوئے تو عمران خان وزیر اعظم بن جائیں گے، شاہ محمود ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27ستمبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے نائب چیئر مین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عام انتخابات 2018ءسے پہلے ہی ہوتے نظر آرہے ہیں ، شفاف الیکشن کی صورت میں عمران خان وزیر اعظم بن جائیں گے ۔ صوبائی دارلحکومت میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج اقوام متحدہ کے باہر بھی”گو نواز گو “کے نعرے لگائے جا رہے ہیں، ضمنی انتخابا ت میں عوام بتائیں گے کہ جاوید ہاشمی باغی ہیں یا داغی، دعوے کرنا ان کا حق ہے ، میں کمزور آدمی ہوں لیکن ہمارا نظریہ طاقت ور ہے،میں نے تھرپارکر سے 80 ہزار ووٹ لیے تھے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آزادی کنٹینر پورے ملک سے گزرتا ہوا سندھ میں داخل ہوگا، سندھ میں پارٹی الیکشن میں کوتاہیاں بھی ہوئی ہیں، اندرون سندھ رابطوں کا آغاز ہو چکا ہے، اہلیان کراچی اور سندھ کا عمران خان کے استقبال پر شکریہ اداکرتے ہیں،آج میں حیدر آباد اور سیہون شریف جا رہا ہوں، اتوار کو لاہور کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا،سندھ کے رابطوں میں اضافہ کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اسلام آباد میں جاری دھرنے کے بارے میں بات کر تے ہوئے کہا کہ دھرنا جاری رہے گا اور آزادی چوک سے آگے بڑھے گا ،دھرنا کا میاب ہوتا ہے کہ نہیں یہ تو وقت ہی بتائے گا، تبدیلی کی تحریک میں ٹائم فریم نہیں دیا جا سکتا ہے ، دھرنا لاہور ،ملتان ،کوئٹہ اور دیگر شہروں میں بھی جائے گا ،نئے پاکستان کی تحریک کا آغاز مینار پاکستان سے کررہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان پریس کانفرنس میں بتائیں گے کہ کنٹینرکو پہیا کب لگے گا،ہمیں کبھی یہودی لابی کہا جاتا ہے اور کبھی قادیانی لابی کہ کر پکار ا جاتا ہے ۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کے فلسفے پر نہیں بلکہ محض نام پر حکومت کی جا رہی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات