الطاف حسین آج شام پانچ بجے اہم انکشافات کریں گے

ہفتہ 27 ستمبر 2014 12:51

الطاف حسین آج شام پانچ بجے اہم انکشافات کریں گے

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27ستمبر 2014ء) ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین آج اہم انکشافات کریں گے۔ شام پانچ بجے جنرل ورکرز اجلاس طلب کرلیا۔ کہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ کو ایم کیو ایم سے نہ جانے کیا بیرہے۔ لندن سے جاری بیان میں الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم نے مسلح افواج کا ہرطرح سے ساتھ دیا۔ لیکن اسٹیبلشمنٹ نے جذبات کی قدر نہیں کی ۔

(جاری ہے)



انہوں نے کہا پارٹی سے چوروں کی صفائی کے وقت اسٹیبلشمنٹ حرکتیں شروع کردیتی ہے۔ پارٹی تنظیم نو کے وقت ہمیشہ فسادات اور ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے رکاوٹیں ڈالی جاتی ہیں۔ ایم کیوایم واحد جماعت ہے جس نے دہشتگردوں کیخلاف فوج کی حمایت کی۔ایم کیوایم کے قائد شام پانچ بجے نائن زیرو پر اہم خطاب بھی کریں گے۔ جس میں آرمی چیف سے کئے گئے چودہ سوالات پر تفصیلی روشنی ڈالی جائے گی۔