مہمند ایجنسی میں امن لشکر کی گاڑی بارودی سرنگ دھماکے کا نشانہ بن گئی ، 2افراد جاں بحق، کالعدم تحریک طالبان الاخرار گروپ نے واقعہ کی ذمہ داری قبول کر لی

جمعہ 26 ستمبر 2014 23:28

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26ستمبر۔2014ء) مہمند ایجنسی میں امن لشکر کے رضاکاروں کی گاڑی کو بارودی سرنگ دھماکے سے اُڑا دیا گیا ، مقامی زرائع کے مطابق امن لشکر کے رضا کار جرگے کیلئے جا رہے تھے کہ راستے میں بچھائی گئی بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے امن لشکر کے 2افراد جاں بحق جبکہ 1زخمی ہو گیا ، واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز اور پولیٹیکل انتظامیہ نے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ، واقعہ کی ذمہ داری تحریک طالبان الاخرار گروپ نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ امن لشکر والے حکومت کے حامی ہیں اور مجاہدین کیخلاف پروپیگنڈہ کر رہے ہیں جس کی وجہ سے ان کے خلاف ہماری کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :