قابض انتظامیہ سیلاب زدگان کی مدد میں قطعی طور پر ناکام ہو چکی ہے، پروفیسر بٹ،

سیلاب سے مقبوضہ علاقے میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، کشمیری شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں

جمعہ 26 ستمبر 2014 23:16

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26ستمبر 2014ء) کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ نے کہا ہے کہ قابض انتظامیہ سیلاب زدگان کی مدد میں قطعی طور پر ناکام ہو چکی ہے، حالیہ شدید سیلاب کے باعث مقبوضہ علاقے میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی جسکے باعث کشمیری اس وقت شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔ ایک انٹرویو میں پروفیسر عبدالغنی بٹ نے کہا کہ شدید سیلاب کی وجہ سے سرینگر، پلوامہ، شوپیان، اسلام آباد اور دیگر علاقوں میں بڑی ہولناک تباہی ہوئی ہے اور لوگوں کے گھر بار اور کاروبار تباہ ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موقعر عالمی اداروں اور غیر سرکاری تنظیموں کی امداد کے بغیر شدید تباہی کا مقابلہ ہرگز ممکن نہیں۔ پروفیسر بٹ نے کہا کہ اگر چہ بھارت نے کشمیر میں آنے والے تباہ کن سیلاب کو قومی آفت قرار دیا ہے لیکن کشمیریوں کو اس بدترین صورت حال سے نکالنے کے لیے عملی طور پر کچھ نہیں کیا گیالہذا ان حالات میں انہیں عالمی کی اشد ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کشمیری حریت قیادت کے لیے یہ امتحان کی گھڑی اور ایک بڑا چیلنج ہے جسکا انتہائی تدبر اور حوصلہ مندی کے ساتھ مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ عام کشمیریوں کے حوصلے بلند اور مضطوط رہ سکیں۔ پروفیسر بٹ نے کہا کہ سیلاب کے دوران کشمیری نوجوانوں کے امدادی کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ بہادر نوجوانوں نے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ انہوں نے اپنی پارٹی جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے کارکنوں پرزور دیا کہ وہ جوش و جذبے کے ساتھ امدادری کام جاری رکھیں۔

متعلقہ عنوان :