Live Updates

عمران خان پشاور میں کس منہ سے ”میٹرو بس“ بنا رہے ہیں، شہباز شریف

جمعہ 26 ستمبر 2014 17:30

عمران خان پشاور میں کس منہ سے ”میٹرو بس“ بنا رہے ہیں،  شہباز شریف

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26ستمبر 2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ لندن پلان بے نقاب ہونے پر عوام عمران اور قادری کے اصل چہرے پہچان گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان پشاور میں کس منہ سے ”میٹرو بس“ بنا رہے ہیں، دھرنے والوں نے چینی صدر کا دورہ ملتوی کرا کر معیشت کو نقصان پہنچایا، بنکوں میں ڈاکہ ڈالنے والے نئے پاکستان کا نعرہ لگا رہے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات