پی سی ایس آئی آر نے مقناطیسی سیاہی سے متعلق نیا پنڈوا باکس کھول دیا

جمعہ 26 ستمبر 2014 16:25

پی سی ایس آئی آر نے مقناطیسی سیاہی سے متعلق نیا پنڈوا باکس کھول دیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26ستمبر 2014ء) پی سی ایس آئی آر نے عام انتخابات 2013ءمیں استعمال ہونیوالی مقناطیسی سیاہی اور الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اُٹھادیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

قائم مقام چیف الیکشن کمشنر جسٹس انور ظہیر جمالی کی زیرصدارت ہونیوالے الیکشن کمیشن کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے پی سی ایس آئی آر حکام نے انکشاف کیاکہ مقناطیسی سیاہی کی معیاد ہی چار سے چھ گھنٹے ہوتی ہے جس سے الیکشن کمیشن لاعلم تھا اور الیکشن عملے کو بھی سیاہی سے متعلق ٹریننگ نہیں دی گئی ، زائدالمعیاد سیاہی کے استعمال سے مشکلات درپیش ہوسکتی ہیں ،زیادہ ترمقامات پر غیر معیاری سیاہی استعمال نہیں ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :