ایشینز گیمز ویمنز کرکٹ :پاکستان نے بنگلہ دیش کو ہرا کر طلائی تمغہ جیت لیا

جمعہ 26 ستمبر 2014 14:17

ایشینز گیمز ویمنز کرکٹ :پاکستان نے بنگلہ دیش کو ہرا کر طلائی تمغہ جیت ..

انچیون(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26ستمبر 2014ء) ایشینز گیمز میں ویمنز کرکٹ کے فائنل میں قومی کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد چار رنز سے شکست دے کر پاکستان کو پہلا گولڈ میڈل جتوا دیا ، پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 97 رنز بنائے ۔ بسمہ معروف 24 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں ۔

(جاری ہے)

نین عابدی نے 18 ،مرینہ اقبال نے 14 ثنا میر اور ندا ڈار نے 10, 10 رنز سکور کئے ،بنگلہ دیش کی جانب سے رومانہ احمد نے دو ،جہاں آرا عالم ، سلمیٰ خاتون اور فہیمہ خاتون نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ، بنگلہ دیش کو ڈک ورتھ لوئس کے تحت 7 اوورز میں 43 رنز کا ٹارگٹ ملا لیکن ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش 7 اوورز میں 38 رنز بنا سکیں ۔

تیسری پوزیشن کیلئے میچ میں سری لنکا نے چین کو پانچ وکٹوں سے ہرا کر کانسی کا تمغہ اپنے نام کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :