ایم کیو ایم کے سیکٹر آفس پر رینجرز کا چھاپہ، متعدد کارکن زیر حراست

بدھ 24 ستمبر 2014 23:19

ایم کیو ایم کے سیکٹر آفس پر رینجرز کا چھاپہ، متعدد کارکن زیر حراست

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24ستمبر۔2014ء) گلشن معمار کے علاقے میں ابوالحسن اصفحانی روڑ پر واقع متحدہ قومی موومنٹ کے سیکٹر آفس پر رینجرز نے چھاپہ مار کر متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیکٹر آفس پر رینجرز کے چھاپے پر علاقہ مکینوں اور متحدہ کے کارکنوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا اور رینجرز کی گاڑی پر بھی دھاوا بولا گیا جس پر مظاہرین کو ہٹانے کے لئے ہوائی فائرنگ بھی گئی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے رینجرز چھاپے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ چھاپے کے دوران سیکٹر آفس میں جنرل ورکر اجلاس ہو رہا تھا جس میں پارٹی کی تنظیم نو کا جائزہ لیا جا رہا تھاجس کی صدارت ممبر سندھ اسمبلی فیصل سبز واری کر رہے تھے، اجلاس میں 500کارکنان شریک تھے۔ رینجرز کی جانب رابطہ کمیٹی کے 2ارکان کو اجلاس میں شریک ہونے سے روکا گیا ، کئی کارکنان کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گرفتار کر لیا جبکہ سکیورٹی اہلکار سامان کی توڑ پھوڑ کرنے کے بعد کافی سامان ساتھ بھی لے گئے ہیں۔