لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24ستمبر 2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز اور ٹی 20 سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ چیف سلیکٹر معین خان نے پریس کانفرنس کے دوران حتمی ناموں کا اعلان کیا اور بتایا کہ 5 میں سے چار ٹیموں کا انتخاب کر لیا ہے، آسٹریلیا کے علاوہ یو اے ای کے ساتھ پانچ ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ٹی 20 سیریز میں شاہد آفریدی کپتانی کے فرائض سرانجام دیں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں احمد شہزاد، محمد حفیظ، عمر اکمل، صہیب مقصود، اویس ضیائ، سعد نسیم، رضا حسن، محمد عرفان، وہاب ریاض، بلاول بھٹی، انور علی اور سہیل تنویر کو شامل کیا گیا ہے۔ ون ڈے سیریز کیلئے مصباح الحق کپتان برقرار ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں احمد شہزاد، عمر اکمل، فواد عالم، عمر امین ، اسد شفیق، صہیب مقصود، سرفرارز احمد، شاہد آفریدی، محمد حفیظ، رضا حسن، محمد عرفان، انور علی، وہاب ریاض اور جنید خان کو سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ یونس خان ون ڈے سکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
کیٹرینا سینیاکووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی20 میچ (کل) قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ہوگا
-
کیا عماد وسیم چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلیں گے؟
-
محمد رضوان کے دورہ آئرلینڈ، انگلینڈ سے محروم ہونے کا امکان
-
سرگودھایونیورسٹی میں 20ویں سالانہ سپورٹس گالا اور 45 ویں آل پاکستان فٹ بال چیمپئن شپ کی سرگرمیاں شروع ہوگئیں
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ رائل چیلنجرز بنگلورو اور سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
انگلش پریمیئرلیگ میں دلچسپ مقابلے جاری، (کل) مزید 4 میچ کھیلے جائیں گے
-
ارسلان ایش ویزا مسائل کے باعث دنیا کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ میں شرکت سے محروم
-
آئی پی ایل، لکھنو سپر جائنٹس نے چنائی سپرکنگز کو6 وکٹوں سے ہرا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.