لندن پلان بری طرح فیل ہوگیا،وزیراعظم نواز شریف

بدھ 24 ستمبر 2014 13:49

لندن پلان بری طرح فیل ہوگیا،وزیراعظم نواز شریف

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24ستمبر۔2014ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ لندن پلان بری طرح ناکام اور عیاں ہو گیا ہے ، ملکی ترقی کا سفر جاری رہے گا ، لندن سے واشنگٹن روانگی سے قبل میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کے درمیان لندن میں ہونے والی ملاقات سب کے سامنے ہے لندن پلان بری طرح ناکام اور عیاں ہوگیا ہے لندن پلان کا جو حال ہوا ہے وہ پورے ملک اور پوری قوم نے دیکھ لیا ہے وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی ترقی کا سفر جاری رہے گا ، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چند سیا ستدانوں نے لندن میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف سازش کی جو بری طرح ناکام ہو چکی ہے، لندن پلان کے نکات اور اس کی اصلیت اب قوم کے سامنے عیاں ہونا شروع ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی کا سفر جاری رہے گا، ملک کی ترقی کی راہ میں رکاوٹوں کا ذکر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اجلاس کے دوران کروں گا۔ امریکا سے واپسی پر قوم کے لئے خوشی کی خبریں لاوٴں گا۔واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف 26 ستمبر کو جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔ اس کے علاوہ دورے کے دوران وزیراعظم نواز شریف اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بان کی مون اور یورپی یونین کے وزرائے اعظم سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :